بخیر و عافیت

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - سلامتی اور اطمینان کے ساتھ، سکون اور تندرستی کے ساتھ۔ "ہم لوگ یہاں بخیر و عافیت اور آپ کی خیر و عافیت خداوند کریم سے نیک مطلوب ہیں۔"      ( ١٩٢٩ء، تسہیل القواعد، ضمیمہ، ٢٧ )

اشتقاق

عربی اسما پر مشتمل مرکب عطفی 'خیر و عافیت' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگنے سے 'بخیر و عافیت' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سلامتی اور اطمینان کے ساتھ، سکون اور تندرستی کے ساتھ۔ "ہم لوگ یہاں بخیر و عافیت اور آپ کی خیر و عافیت خداوند کریم سے نیک مطلوب ہیں۔"      ( ١٩٢٩ء، تسہیل القواعد، ضمیمہ، ٢٧ )